سردیوں میں گرما گرم پانی، گیزر کا بہترین متبادل آگیا

Nov 28, 2024 | 15:35:PM
سردیوں میں گرما گرم پانی، گیزر کا بہترین متبادل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سردیوں میں پانی گرم کرنا اور نہانا سب سے مشکل کام لگتا ہے، گرما گرم پانی سے نہانے کیلئے  گیزر کا بہترین متبادل آگیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گیزر کا  بہترین متبادل انسٹنٹ گیزر  جو کسی بڑے ٹینک یا سٹوریج کی ضرورت کے بغیر چند منٹوں میں گرم پانی فراہم کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ مناظر علی  کے شو میں انہوں نے عوام کو گیزر  کی متبادل نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا ہے جو چائنہ سے آئی ہے  اوریہ  معمولی بجلی اور کم وقت میں پانی کو گرم کر دیتا ہے۔

 ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ  یہ گیزر 3000 واٹ سے 6000 واٹ تک کی توانائی کے ساتھ آتا ہے، جسے آپ اپنی ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ بھی کر سکتے ہیں،اس میں ایک طرف سے پانی داخل ہوتا ہے اور دوسری طرف سے گرم پانی باہر آتا ہے، اس کا استعمال خاص طور پر شاور لینے یا وضو کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

یہ  ٹیکنالوجی چین سے آئی ہے اور پاکستان میں یہ حال ہی میں متعارف ہوئی ہے، یہ گیزر زیادہ توانائی استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی زیادہ وقت لیتا ہے، جو روایتی گیزر کی نسبت بہتر ہے کیونکہ روایتی گیزر میں پانی گرم کرنے کے لیے زیادہ وقت اور زیادہ بجلی یاگیس درکار ہوتی ہے، اس گیزر کی قیمت 25,000 روپے کے قریب ہے۔

 اس جدید گیزر کا استعمال نہ صرف بجلی کی بچت کرتا ہے بلکہ فوری گرم پانی بھی فراہم کرتا ہے، جس سے سردیوں میں خاص طور پر فائدہ ہوتا ہے۔