پُرتشدد احتجاج عمران خان کی مقدمات کے ٹرائل سے فرار کی کوشش ہے:احسن اقبال

Nov 28, 2024 | 15:51:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پُرتشدد احتجاج عمران خان کی مقدمات کے ٹرائل سے فرار کی کوشش ہے، ایک ایسے شخص کی رہائی پر احتجاج کیا گیا جس پر بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں۔

 وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ساتھ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ہے، پی ٹی آئی نے2014میں بھی پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے رینجرز اور پولیس کو تشدد کرکے شہید کیا، پی ٹی آئی نے9مئی کو سلامتی کےادارے کی تنصیبات پر حملہ آور ہوئی، پی ٹی آئی نے ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

ضرورپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی ،بھارت پاکستان آئے گا؟

احسن اقبال نے کہاکہ کسی بھی جمہوری ملک میں پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پر تشدد احتجاج کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیاگیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پُرتشدد احتجاج بانی پی ٹی آئی کی مقدمات کے ٹرائل سے فرار کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں