’کبھی بھارت میں نہیں کھیلیں گے‘چیمپئنز ٹرافی کےمعاملے پرپاکستان ڈٹ گیا

چیمپئینز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے، پی سی بی بے واضح کر دیا

Nov 28, 2024 | 16:23:PM
’کبھی بھارت میں نہیں کھیلیں گے‘چیمپئنز ٹرافی کےمعاملے پرپاکستان ڈٹ گیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے میچز پر ڈیڈ لاک،پی سی بی کا آئی سی سی سے پھر رابطہ،پی سی بی نے آئی سی سی سے اپنا موقف واضح کردیا ۔

چئمپئینز ٹرافی کے پاکستان اور بھارت کے میچز پر ڈیڈ لاک پرپی سی بی نے آئی سی سی سے اپنا موقف واضح کر دیا، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے، پی سی بی بے واضح کر دیا۔

ہائیبرڈ کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ،اگر نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کا فارمولا بنایا گیا تو پھر یہ فیصلہ بھی ہو گا کہ اگلے ایونٹس میں پاکستان بھارت میں جا کر نہیں کھیلے گا، آئی سی سی یہ بورڈ میٹنگ سے قبل طے کرے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر اپنا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ 

ضرورپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی ،بھارت پاکستان آئے گا؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا، اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو  آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔ 

 واضح رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا ہے

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔