پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرمُ راجہ عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جانب سے عمران خان کو رہا کروانے کیلئے احتجاج کی ناکامی پر سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ مستعفی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ پر تنقید ہوئی تھی ،سلمان اکرم راجہ پارٹی رہنماوں کو تسلی بخش جواب نا دے سکے تھے، چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی قبول نہیں کیا ،سلمان اکرم راجہ نے ذاتی وجوہات پر مزید عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ،البتہ میں اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہو رہا ،بانی تحریک انصاف نے کسی بھی عہدیدار کو استعفی دینے کا نہیں کہا ۔