(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی ناکامی کا معاملہ،پی ٹی آئی کی قیادت نے رہنماؤں کو معاملے پر بات چیت کرنے سے روک دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مختلف رہنما احتجاج کے حوالے سے تبصرے کر رہے ہیں جو کہ پی ٹی آئی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، قیادت نے رہنمائوں کو ہدایت کر دی ہے۔
قیادت نےرہنماؤں کو دیئے گئےپیغام میں کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائنز کا انتظار کیا جائے۔
اگر رہنما بیان بازی اور تبصروں سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف کاروائی عمل لائی جائے گی۔