(اشرف ملک)حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات روپے کی گرتی قدر کو نہ روک سکے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر گر گئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نے نیا سنگ میل عبور کر لیا ،100 انڈیکس 813 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوئی ،100 انڈیکس 1لاکھ 82 کی سطح پر بند ہوا ،آج 100 انڈیکس 1 لاکھ 540 کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔