سانحہ9مئی کے مقدمات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ 

Nov 28, 2024 | 18:33:PM

(جواد آصف)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں 11 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کر دی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9مئی کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کردی ،عدالت نے تمام 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،ملزمان میں فردوسِ شمیم نقوی،خرم شیر زمان ،راجہ اظہر ،عدیل احمد ،عالمگیر خان،فہیم خان،شیخ محبوب جیلانی ،محمد طاہر ،حنیف خان،رواض خان اور محمد فیضان شامل ہیں ،پراسکیوٹر غلام عباس  کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،ملزمان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی تھی ۔

عدالت نے تمام 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے ،ملزمان کو گرفتار کرکہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،ملزمان کے خلاف فیروز اباد،ٹیپو سلطان ،مبینہ ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں،ملزمان پر 9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد الزامات ہیں ۔

مزیدخبریں