فائنل کال کی ناکامی، پی ٹی آئی قیادت پشاور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)فائنل کال کی ناکامی اور سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر لیا،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پشاور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔
پی ٹی آئی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہو گا ،اجلاس میں بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ،اسد قیصر ،علی امین گنڈا پور شرکت کریں گے۔
بشری بی بی بھی آج مانسہرہ سے پشاور پہنچ گئی ہیں،اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل ، ورکرز کو چارج کرنے اور فائنل کال دھرنہ زیر بحث آئے گا۔
اجلاس میں میڈیا اسٹریٹجی بھی زیر بحث لائی جائے گی ،بشری بی بی ممکنہ طور پر اجلاس میں شرکت کریں گی۔