عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار

Nov 28, 2024 | 18:55:PM
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی جعلی ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دست راست عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو زکیس کامرکزی ملزم علی حسن طور EK620 سے بیرون ملک فرار ہو رہا تھا،ملزم کا تعلق گوجرانولہ سے ہے،ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔