(اشرف خان)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16ارب 7کروڑ62لاکھ ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 42 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.20 کروڑ ڈالر کمی سے 4 ارب 65 کروڑ ڈالر رہ گئے، سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 10.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ہوگئے ،سٹیٹ بینک کے پاس 2.5 ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ