وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع متوقع

Nov 28, 2024 | 21:03:PM
وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے جس کیلئے پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ دوسو سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،  پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس دوران اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔  اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے،  پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے۔