(24 نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے جس کیلئے پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ دوسو سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے، پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس دوران اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں:حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے، پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے۔