خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 4خوارج جہنم واصل

Nov 28, 2024 | 21:27:PM

(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سرغنہ سمیت 4خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی  آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل  ہو گئے،ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل ہے جبکہ 3 خارجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ، ٹیمیں خیبرپختونخوا بھجوا دی گئیں

مزیدخبریں