ایشین جونیئر ہاکی : پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 0-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
عمان میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں سفیان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گول سکور کیے اور ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول سکور کیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر سکور کیا اور محمد عماد نے چند ہی لمحوں بعد پاکستان کی برتری 0-2کردی۔ سفیان خان نے 2 مزید گول داغے، جبکہ رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی، ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف ہوگا۔