شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز تنازعہ۔۔ڈیوڈ گاور نےکس کو قصوروار قرار دیا۔۔۔ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق بیٹسمین ڈیوڈ گاور نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر کی حمایت کر دی،انہوں نے سرکاری ٹی وی کے اینکرڈاکٹر نعمان نیاز کے سامنے ہی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا۔
#ShoaibAkhtar has resigned and left the show. The damage control by doc didn't work. Even David Gower shown his displeasure.
— Munawar (@2munawar) October 26, 2021
Nauman Niaz must be sacked. pic.twitter.com/goDVJqS17Z
ٹویٹر پر منور نامی صارف نے سرکاری ٹی وی کی ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور برطانوی کرکٹر ڈیو ڈ گاور شو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا،ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا،مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔ انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین کےنامور کھلاڑی ویون رچرڈز، برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ گاور اور پاکستانی کرکٹرز عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ،اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی شو کے دوران اینکر اور شعیب اختر کے درمیان بحث ہوئی جس پر سرکاری ٹی وی کے اینکر کے نامناسب رویئے پر فاسٹ بالر شعیب اختر نے پروگرام سے استعفیٰ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا بھاگ گیا۔۔اموات کم۔۔نئے مریضوں میں بھی کمی