پھڑے گئے۔۔۔ ویڈیو نے مروا دیا۔۔3 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر دمام سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو نے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کرانے میں پولیس کی بڑی مدد کی ہے۔
العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک گھر میں گھس کر چوری کی کوشش کر رہے ہیں۔ملزمان میں اہل خانہ کی موجودگی میں گھر سے سامان لوٹا اور فرار ہو گئے۔
#سعودی_عرب: ویڈیونے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کرا دیے https://t.co/XlWLPmpYey pic.twitter.com/eoChGV6Bm2
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) October 27, 2021
سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے پولیس ترجمان میجر محمد الشہری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد متعدد سیکیورٹی اداروں نے اس کی چھان بین کی۔ اس ویڈیو میں تین افراد کو ایک گھر میں گھس کر چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اس ویڈیو کی روشنی میں مزید انکوائری کی جس پر پتا چلا کہ تین ملزمان جن میں ایک مصری، ایک مقامی اور ایک بحرینی باشندے نے مل کر ایک گھر میں گھس کر چوری کی۔پولیس نے واقعے کی انکوائری کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز تنازعہ۔۔ڈیوڈ گاور نےکس کو قصوروار قرار دیا۔۔۔ویڈیو دیکھیں