ٹویٹر کمپنی پھنس گئی۔۔ مگر کیسے اور کس طرح۔۔جانئے

Oct 28, 2021 | 10:45:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 53 کروڑ 67 لاکھ ڈالر خسارہ۔

ترکی اردو کی خبر کےمطابق مائیکرو بلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی ٹویٹر کو چوتھی سہ ماہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر آمدنی کی توقع ہے۔ رواں سال کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے ساتھ 80 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا عدالتی حکم پر  تصفیہ(settlement) کی جس سے کمپنی خسارے کا شکار ہوئی ۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کمپنی کا ہیڈکواٹر امریکا کی ریاست کیلیفورینا کے شہر سان فرانسسکو میں واقع ہے۔ٹویٹر ایک امریکی مائیکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ہے جس پر صارف پیغامات پوسٹ کرتے ہیں اور جسے "ٹویٹس" کہا جاتا ہے۔ رجسٹرڈ صارفین ٹویٹس کو پوسٹ، لائک اور ری ٹویٹ کر سکتے ہیں، لیکن غیر رجسٹرڈ صارفین صرف وہی پڑھ سکتے ہیں جو عوامی طور پر دستیاب ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں: آپ کی سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا۔۔۔ نیوزی لینڈ کے شہریوں کا دلچسپ جواب

مزیدخبریں