(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں چنوں میں واجبات کی عدم ادائیگی پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بجلی کاٹ دی گئی،لائن سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ذمہ لاکھوں روپے کے واجبات ہیؒں۔
تفصیلات کے مطابق لائن سپرنٹینڈنٹ میاں چنوں الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ذمے 37 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔
دوسری جانب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر قمر زمان کا کہنا ہے کہ فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کر سکے، بجلی منقطع ہونے سے مریضوں اور عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونامی کا خطرہ۔ گوادر اور مکران کا ساحل متاثر ہو نیکا اندیشہ