(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں ایک شراب کے رسیا شخص نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ درندہ شخص قتل کے بعد پولیس کے آنے تک گھنٹوں لاش کے پاس بیٹھا رہا۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں ایک شخص نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور اس کے بعد پولیس کے آنے تک وہ گھنٹوں لاش کے پاس بیٹھا رہا۔اطلاعات کے مطابق ملزم شوہر نشے کا عادی تھا اور اس کا اس بات پر اکثر بیوی سے جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دی۔ اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابقہ یہ واقعہ ہاٹا کوتوالی کے پادری گاؤں کے مین پوروا ٹولہ کا ہے، جہاں نشے میں دھت شوہر رام سنگھ نے بدھ کی صبح تقریباً تین بجے بند کمرے میں اپنی 38سالہ بیوی ریتا دیوی کا گلا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا۔گاؤں والوں کے مطابق رام سنگھ اکثر شراب پی کر گھر آتا تھا جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی سے آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ منگل کی شام بھی وہ شراب کے نشے میں گھر پہنچا۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد قاتل رام سنگھ نے اپنے چاروں بچوں کو دوسرے کمرے میں سلا دیا۔جبکہ اسکے80 سالہ والد اپنے کمرے میں سو رہے تھے۔ رام سنگھ بیوی ریتا کے ساتھ الگ کمرے میں سوتا تھا۔ صبح تقریباً تین بجے شرابی شوہر رام سنگھ نے اپنی بیوی ریتا دیوی کا کلہاڑی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد وہ بھاگا نہیں بلکہ لاش کے پاس بیٹھا رہا۔جب بچے صبح میں بیدار ہو کر ماں کو ڈھونڈتے ہوئے کمرے میں گئے تو خون میں لت پت دیکھ کر رونے لگے۔ بچوں کے رونے کی آواز سن کر محلے کے لوگ بھی پہنچے تو دیکھا کہ رام سنگھ اپنی بیوی کی لاش کے پاس بیٹھا ہے۔اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے رام سنگھ کو گرفتار کر لیا۔ بتادیں کہ مقتولہ ریتا کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ ماں کے انتقال کے بعد بے سہارا بچوں کا رو رو کر برا حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپ کی سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا۔۔۔ نیوزی لینڈ کے شہریوں کا دلچسپ جواب