مر کر بھی چین نہ آیا تو کدھر جائیں گے۔۔فراڈیئے کی پکڑ ہو گئی 

Oct 28, 2021 | 13:48:PM

(24 نیوز)بینکوں سے فراڈ , چار بیویوں سے دھوکہ اور عدالت میں جعلی ڈیتھ  سرٹیفکیٹ پیش کرنے اور موت کا ڈرامہ کرنیوالا ملزم زندہ نکلا آیا۔

تفصیلات کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث ملزم فیض احمد آفریدی نے اپنی جائیداد کی قرقی سے بچنے کیلئے خود کو مرا ہوا ظاہر کر دیا ۔ٹریفک حادثہ میں موت  کا سرٹیفیکٹ بنوایا اور بھائی کے ذریعے  بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ملزم فیض احمد آفریدی کیخلاف بینک فراڈ کے تین مقدمات زیر سماعت تھے۔بینک جرائم کورٹ  نے ملزم کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔بینک جرائم کورٹ نے ملزم فیض احمد آفریدی کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تو ملزم کا نیا روپ سامنے آیا ۔ملزم کے بھائی شعیب احمد نے عدالت میں درخواست دی کہ میرا  بھائی فوت ہو گیا ہے کیس کو ختم کر دیا جائے۔ اس درخواست پر مخالف فریق فدا حسین  نے عدالت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو اصل  ماننے سے انکار کر دیا ۔ فدا حسین نے کورٹ میں بیان دیا کہ ملزم دھوکہ باز ہے اور میری بہن سے فراڈ کے ساتھ شادی کرکے اس چھوڑ دیا ۔مخالف فریق نے مزید کہا کہ ملزم نے عدالت کو گمراہ کرنے کیلئے ڈیتھ  سرٹیفکیٹ بنوایا ہے ۔ عدالت  نے اسسٹنٹ کمشنر پاک پتن کو معاملہ کی  انکوائری کا حکم دیا ۔ جس پر اسٹنٹ کمشنر پاک پتن نے انکوائری کی تو پتہ چلا کہ ملزم  فیض احمد آفریدی زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی مثالی کھلاڑی۔۔۔ثنا میر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

مزیدخبریں