پی پی ایس سی امتحانات ہوں گے یا ۔۔۔۔؟ 

Oct 28, 2021 | 16:02:PM
پی پی ایس سی امتحانات ہوں گے یا ۔۔۔۔؟ 
کیپشن: پی پی ایس سی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر  ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئےٹرانسپورٹ بند کر دی ہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن راستوں کی بندش کے باوجود امتحان لینے پر بضد ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت تحریک لبیک کا مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ صبح ساڑھے دس بجے دن کامونکی سے مارچ کا دوباری آغاز کیا گیا۔ انتظامیہ کی طرف سے مارچ کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم  راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کامونکی تا گوجرانوالہ  جی ٹی روڈ کئی جگہوں پر کنٹینر لگا کر بند کی جا چکی ہے۔تحصیل کامونکی  اور قرب وجوارمیں موبائل سروس بند ہے۔

 اس صورتحال کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئےٹرانسپورٹ بند کر دی ہے۔ غیر یقینی صورتحال سےطلبہ و طالبات کی تیاری متاثر ہو رہی ہے۔ خواتین امیدوار امتحانی سنٹر تک پہنچنے کی پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ پی پی ایس سی راستوں کی بندش کے باوجود امتحان لینے کیلئے بضد ہے۔ تحصیلدار کی اسامیوں کیلئے امتحان لئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، وزراء بدمعاشی سے گریز کریں،ترجمان مذہبی جماعت