صحیح اور غلط کا فیصلہ اپنے ہم وطنوں پر چھوڑتا ہوں۔۔۔۔شعیب اختر کا ایک اور پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران میزبان کے ہتک آمیز رویے کا شکار بننے والے سابق قومی کرکٹرشعیب اختر نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک سٹوری میں کہا کہ ’پاکستان میری پہچان ہے اور میں نے اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔‘
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باولر نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے اپنا خون پسینہ اس ملک کے لیے بہایا ہے، میں صحیح اور غلط کے درمیان فیصلہ کرنا اپنے ہم وطنوں کے ہاتھ میں چھوڑتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی، پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رو¿ف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔
پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا، لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی ایس سی امتحانات ہوں گے یا ۔۔۔۔؟