منشیات کیس میں آریان خان کی ضمانت منظور۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظورہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور کرلی جس کی وجہ سے جمعہ یا ہفتہ کو آریان خان کی رہائی متوقع ہے ۔آریان خان نے تقریباتین ہفتے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں گزارے ہیں۔آریان خان کی پچھلی ضمانت کی درخواستیں این سی بی کورٹ نے مسترد کر دی تھیں۔جس کی وجہ سے آریان خان 8 اکتوبر سےجیل میں بندتھے اب ان کی ضمانت بمبئی ہائی کورٹ نے منظور کرلی ہے ۔
اریان خان کیساتھ منشیات کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور منم دھامیچا کی بھی ضمانت منظورکرلی گئی ہے ۔آریان خان کی ضمانت کا تفصیلی حکم نامہ کل جاری کیا جائے گا۔تفصیلی حکم آنے تک آریان کو جیل میں رہنا پڑے گا۔
بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو مسلسل تیسرےروز بھی آریان خان کیس کی سماعت کی ۔جسٹس این ڈبلیو سمبرے نے آریان خان کی طرف سے سابق اے جی مکل روہتگی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے اے ایس جی انل سنگھ کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزموں کو ضمانت دیدی۔این سی بی کی طرف سے ضمانت کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ آریان خان کا منشیات سے تعلق نیا نہیں بلکہ اس کا تعلق منشیات بیچنے والوں سے تھا۔ مکل روہتگی نے کہا کہ این سی بی اس حوالے سے کوئی دلیل نہیں دے سکاجیسا وہ دعویٰ کررہا ہے ۔
جس کے بعد آریان خان سمیت دونوں ملزموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی افواہیں ۔۔۔کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی