نعمان نیاز اور شعیب اختر تلخی معاملہ: پی ٹی وی انتظامیہ نے کس کو ذمہ دار قرار دیدیا؟؟؟؟جانیے

Oct 28, 2021 | 16:42:PM

(24نیوز)سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین تلخ کلامی  کا معاملہ،ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نعمان نیاز کے رویے سےسخت نالاں  ہیں، ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوئے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نعمان نیاز کو کچھ دن کیلئے آف ایئر کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے انتظامیہ نے کہا ہے کہ نعمان نیاز کے رویے کی وجہ سے پی ٹی وی کا وقار مجروح ہوا،انتظامیہ نےشعیب اختر اور نعمان نیاز کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ اجلاس میں آن ایئر اور آف ایئر فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    صحیح اور غلط کا فیصلہ اپنے ہم وطنوں پر چھوڑتا ہوں۔۔۔۔شعیب اختر کا ایک اور پیغام جاری

مزیدخبریں