سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے155رنز کا ہدف

Oct 28, 2021 | 19:32:PM

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے جیت کیلئے آسٹریلیاکو 155رنز کا ہدف دیدیا

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئےچھ وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔ سری لنکا کے کوشال پریرا اور اسالنکا 35،35رنز بنائے جبکہ بھانوکا راجاپاکسے نے ناقابل شکست 33رنز بنائے،کینگروز کی جانب سے مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کینگروز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایرون فنچ قیادت کررہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کے داسن شناکا کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں