سڑکیں خالی ہونے تک مذہبی تنظیم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے: فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے مذہبی جماعت سے مذاکرات کے حوالے سے کہاہے کہ جب تک مذہبی جماعت سڑکیں خالی نہیں کرتی مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو حوالے کرنے سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،انہوں نے کہاکہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اورریاست کیخلاف دہشتگردی کا حصہ نہ بنیں ۔
فوادچودھری نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے،ماضی میں پیشکش پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے سیاسی تحریکیں چلائی ہیں ،یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں۔
واضع کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنیوالے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئ مذاکرات نہیں ہو سکتے محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کیخلاف دھشت گردی کا حصہ نہ بنیں #FasadiTLP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2021
سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے ماضی میں پیشکش پارٹی، نون لیگ اور PTI نےسیاسی تحریکیں چلائ ہیں یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں بدقسمتی ہے کہ half baked intellechawals ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں https://t.co/xctWtBrFri
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2021
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا