(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح پر بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ۔پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے بھارتیوں میں غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جانے لگے ۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے عوام کو پاکستان کی جیت کا جشن منانے کی صورت میں غداری کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ کے دفتر سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بغاوت اور غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔اترپردیش کے وزارت انفارمیشن کے عہدیدا نونیت سہگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ہدایات میں پولیس کو ہر معاملے میں حالات کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور پولیس اپنی تحقیقات کی بنیاد پر الزامات کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے پاکستانی ٹیم کا جشن منانے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی بنائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا