این اے 133 ضمنی انتخاب ۔حکومتی امیدوار جمشید چیمہ مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اوران کی اہلیہ مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی،ریٹرننگ آفیسرسید باسط علی نے جمشید چیمہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ حکمران جماعت کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات پر میاں محمد حفیظ نے اعتراض لگادیا۔ان کاکہناتھا کہ جمشید چیمہ کے تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق این اے 133 سے نہیں جبکہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ غلام مرتضیٰ این اے 130 کے ووٹر ہیں۔دونوں تجویز کنندہ آر بلاک جوہر ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
جمشید اقبال چیمہ کے تجویزکنندہ کی طرف سے بیماری کی درخواست دائر کی گئی۔30اکتوبرکو جمشید چیمہ کے وکیل اعتراض پر جواب داخل کریں گے۔ ریٹرننگ آفیسرنے کارروائی 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کسی اور ممبر نے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے ،این 133 میں بادی النظر میں پی ٹی آئی اس حلقے کے انتخاب سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے ،این 133 میں اب مقابلہ مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں ہوگا۔
واضح رہے کہ این 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی رحلت کے باعث خالی ہوئی ہے ،حلقے میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو منعقد ہونا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی