کوئنٹن ڈی کاک نے معذرت کرلی ۔۔۔

Oct 28, 2021 | 20:13:PM

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے لیے گھٹنے ٹیکنے سے انکار پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق کوئنٹن نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ  ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ چھوڑنے کا مقصد نسل پرستی کے خلاف احتجاج کی مخالفت کرنا ہرگز نہیں تھا لیکن مجھے ذاتی وجوہات کی بنا پر میچ چھوڑ کر آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ میں نسل پرستی کی خلاف کھڑے ہونے کی اہمیت سمجھتا ہوں۔میں ہر گز مسئلہ نہیں بنانا چاہتا تھا اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے کسی کی زندگی بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے تو اس سے مجھے خوشی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شاید  لوگ میرا فیصلہ نہیں سمجھ سکے میں اس بات کی وضاحت دینا چاہتا ہوں کہ میں نسل پرست نہیں ہوں، مجھے اپنے تمام ساتھی کرکٹرز سے محبت ہے، مجھے کرکٹ کھیلنے سے زیادہ کچھ نہیں پسند ۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ۔۔پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کیلئے سزاؤں کا اعلان

مزیدخبریں