ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرو۔۔شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے ۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے تنازع کے کردار ڈاکٹر نعمان نیاز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں آف ایئر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔یوٹیوبرشاہ ویر جعفری اپنی شادی میں لگے بورڈ کی وجہ تنقید کی زد میں آگئے