تین کرکٹرز کورو نا کاشکار ۔ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مشکو ک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی خواتین ٹیم کی تین کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہوگیا۔ تین قومی ویمن کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد کیمپ موخر کرکے کھلاڑیوں کو دو نومبر تک آئسو لیٹ کردیا گیا ،ویسٹ انڈیز کی یکم نومبر کو پاکستان آمد طے ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری کیمپ تین کھلاڑیوں کی کوویڈ19رپورٹ مثبت آئی، تینوں کرکٹرز چھ نومبر تک دس روز آئسولیشن میں گزاریں گی جب کہ دوسری جانب پاکستان ویمن اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں کو 2 نومبر تک آئسو لیشن میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ہوم سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل سے شروع ہوا تھا، قبل ازیں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر شیڈول کیمپ دو مرتبہ ملتوی کیاگیا تھا، کیمپ میں دونوں ایونٹس کے لئے اعلان کردہ پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کو مدعو تھیں، ان میں جوریہ خان (کپتان)، ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، ارم جاوید ، کائنات امتیاز ، ماہم طارق ، منیبہ علی ، نشرہ سندھو ، ندا ڈار ، عمائمہ سہیل ، رامین شمیم ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین اور سدرہ نواز (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرو۔۔شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار