”یہ ہوتے کون ہیں مجھے “۔۔۔شعیب اختر پی ٹی وی انتظامیہ پر برس پڑے

Oct 28, 2021 | 22:02:PM

(24 نیوز)سابق قومی کرکٹرشعیب اختر نے پی ٹی وی سے آف ایئر کئے جانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہوتے کون ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شعیب اختر نے کہاکہ پی ٹی وی سے مجھے آف ایئر کرنا مضحکہ خیز ہے ،میں نے 22 کروڑ عوام کے سامنے استعفیٰ دیا ،دنیا بھر میں اربوں لوگوں نے مجھے مستعفی ہوتے دیکھا،ان کا کہناتھا کہ یہ ہوتے کون ہیں مجھے آف ایئر کرنے والے ۔
واضح رہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی زیرصدارت اجلاس میں انکوائری مکمل ہونے تک ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کوآف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرو۔۔شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

مزیدخبریں