پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ سے تلخ کلامی ۔۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تحریری وضاحت سامنے آگئی 

Oct 28, 2021 | 22:36:PM

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ سے تلخ کلامی کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تحریری وضاحت سامنے آگئی ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ مجھے معلوم نہیں تھا گاڑی کس کی اور بیٹھا شخص کون ہے ،قومی اسمبلی سامنے کھڑی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ اور انٹینالگاتھا،گاڑی پر ایسا انٹینا لگا تھا جس کی شاید صرف مسلح افواج کو اجازت ہے ،مشکوک گاڑی سمجھ کر پولیس والوں کو تحقیقات کاکہا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، خریداروں کیلئے اچھی خبرآگئی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ گاڑی میں بیٹھے شخص سے شناخت کا پوچھا تو اس نے توہین آمیز لہجے میں بات کی،انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ساری باتیں واضح ہو جائیں گی،شرط یہ ہے کہ فوٹیج اوریجنل ہو ایڈیٹ نہ کی گئی ہو۔
انہوں نے کہاکہ مجھے اب پتا چلا کہ گاڑی میں بیٹھا شخص اکرم چیمہ تھا،فوادچودھری نے بغیر تحقیق کئے میرے خلاف پریس کانفرنس کی ،مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں تب کسی کو نہیں پکڑوایا،اب کیوں کسی کی گرفتاری کا کہوں گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ مجھے برابھلا اس وقت سے کہا جا رہاہے جب سے ایک فیصلہ دیا،میرافیصلہ بعض حلقوں کو گراں گزرا،انہوں نے کہاکہ اکرم چیمہ بتاتے کہ گاڑی کس کی ملکیت ہے ،جعلی نمبر پلیٹ کیوں لگی؟بتایاجاتا کہ گاڑی پر انٹینا کیوں لگا ہے اور ڈرائیور کا لائسنس ہے یا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی
جج سپریم کورٹ نے کہاکہ مجھے عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا،قتل کی دھمکیاں دی گئیں ،حکومتی وزرا نے میرے اور خاندان کیخلاف سازشیں کیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یں پیدل چلنا بھی آزمائش بن گیا ہے،دارالحکومت میں سینکڑوں پولیس اہلکار ڈیوٹی دیتے ہیں سکیورٹی کے باوجود جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ریڈزون میں پائی جاتی ہیں ،کیا قانون نافذ کرنے والے صاحب حیثیت کی گاڑی دیکھ کر نظریں پھیر لیتے ہیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

مزیدخبریں