ٹی 20 ، پاکستانی ٹیم کی شکست پر زمبابوے کے صدر کااہم ٹویٹ  آگیا

Oct 28, 2022 | 00:02:AM

 (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیا ۔

  زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے بھی اپنی ٹیم کو جیت مبارکباد دی اور اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کو کہا کہ ’اگلی مرتبہ اصلی مسٹر بین بھیجیں۔

  واضح رہے کہ جمعرات کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔اس ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر  ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔

مزیدخبریں