وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تمام والدین سے اپنے بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھنے کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان آپ نے کرپشن نہیں کی، چار سال ڈاکے ڈالے ہیں مگر الحمداللہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک تباہی کی طرف جانے سے چھ ماہ پہلے بچ گیا اور الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈد فتنہ فوج کے امیج کو بہتر نہیں صرف فوج میں بغاوت اور شہدا کے خلاف مہم چلا سکتے ہیں اور اس فارن فنڈد فتنہ نے مان لیا کہ انہوں نے آرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لئے توسیع کی پیشکش کی تھی ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈد فتنہ نے کرش کیا ہے ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا اور جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی۔ ن لیگ کے رہنماوں پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف اور رانا ثنا ءاللہ جرائم پیشہ تھے تو چار سال میں ثابت کر دیتے۔