(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ آمنے سامنے آئیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں زمبابوے کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیے: ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے، وزیراعظم کا زمبابوین صدر کو جواب