ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حبیب خان)ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ پھر زیر عتاب آگیا ۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوگی۔
ڈالر 221.50 سے بڑھ کر 221.80 روپے کا ہوگیا،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر 221.50 سے بڑھ کر 221.80 روپے کا ہوگیا۔
ضرور پڑھیں : عمران خان واپس اسمبلی میں جاسکتے ہیں؟ ماہرین نے بڑا دعویٰ کردیا
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری دی گئی، برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا نرخ کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا ،برآمدی شعبوں کیلئے گیس کے نرخ کا اطلاق یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔
وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں کندھ کوٹ مائننگ ایریا کو 15 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی سمری بھی منظور کرلی گئی،سٹیل ملز ملازمین کو ہر ماہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔
وزارت دفاع کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، پیٹرولیم ایکسپلوریشن کے 11 لائسنسز کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ کی ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ اورقرآن پاک کی غیر غلطی شدہ درآمد کی منظوری دیدی گئی۔