( جہانگیر اشرف)فیصل آباد کے طلبہ میں ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بننے کی دوڑ جاری، ڈپٹی کمشنر بننے کے لیے233 طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں۔
محکمہ تعلیم کو ڈپٹی کمشنر بننے کے خواہشمند 233 طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں۔ ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بننے کے لیے طلبہ کے میٹرک کے نمبرز، سپورٹس،ہم نصابی سرگرمیوں ، سکائوٹنگ اور گرلز گائیڈ میں کارکردگی، سکول میں حاضری اور اساتذہ و کلاس فیلوز کے ساتھ رویے کو دیکھا جائے گا
درخواست دینے والے طلبہ کا 31 اکتوبر تک پرفارمنس سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا گیا جس کے بعد بہترین طالب علم کے انتخاب کیلئے انٹرویوز کئے جائیں گے۔