شہر قائد کو بیماریوں نے گھیر لیا،ڈینگی کے متعدد کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شہر قائد میں ڈینگی کیسز میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں ماہ ابتک کراچی میں ڈینگی کے 5ہزار 476کیسز رپورٹ ہوچکےہیں جبکہ ۔ضلع شرقی میں 48 کیسز رپورٹ جبکہ ضلع کورنگی 24،ضلع وسطی 21، ضلع جنوبی 12کیسز رپورٹ ہوئے ۔ضلع ملیر 15، غربی 6اور ضلع کیماڑی 4کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ بھر میں 220کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 130کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔حیدراباد 63،میرپور خاص 16، شہید بے نظیر آباد 23اور سکھر میں 7رپورٹرواں سال سندھ میں ڈینگی سے 54 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 47کا تعلق کراچی سے ہے۔حیدرآباد میں 3اور میرپور خاص میں 3 اور سانگھڑ میں 1 ،عمر کوٹ میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔
یکم اکتوبر تا آج تک کراچی میں 5 ہزار 476کیسز رپورٹ جبکہ ماہ ستمبر میں سندھ بھر میں 7 ہزار 585 کیسز ،ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز اوررواں سال سندھ بھر میں17 ہزار 971 کیسز رپورٹ ہوئے۔