لاہور ہائیکورٹ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر افسران کو بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس اور عدالت طلبی کا حکم معطل کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ انسدادہشت گردی عدالت نے 2 افراد کے نام بیلک لسٹ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم ملنے سے قبل ہی دونوں افراد بیرون ملک جاچکے تھے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ اے ٹی سی نے عدالتی حکم عدولی کے الزام پر رانا ثناء اللہ سمیت توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا، ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی کورٹ کا رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کی طلبی کا حکم کالعدم قرار دے۔
انسداد دہشت گردی کورٹ نے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس اور طلبی کا حکم دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اے ٹی سی کا رانا ثناء اللہ سمیت دیگرز کے خلاف کاروائی کا حکم معطل کیا۔ دو رکنی بنچ نے انسد دہشت گردی کورٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔