ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :شائقین کرکٹ کے ارمان بارش میں بہہ گئے

Oct 28, 2022 | 15:22:PM
 آسٹریلیا ,انگلینڈ ,ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ, افغانستان , آئر لینڈ ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ  کو منسوخ کردیا گیا۔

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدونوں میچز نہیں ہوسکے ہیں۔اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل  آئرلینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث بنا ٹاس کے ہی منسوخ کردیا گیا تھا ۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔