ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، جماعت اسلامی نے حل بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور گرین شرٹس کی ناقابل یقین شکست پر کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے، ٹوئٹر پر ’’لمبر ون‘‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔
اسی صورت حال میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک مشورہ دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں سابق کپتان پاکستان ٹیم سرفراز احمد کے بارے میں کہا کہ اس صورت حال میں سرفراز احمد کو کپتان بنانے کے علاوہ اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔
No other solution except making Sarfaraz the Captain. pic.twitter.com/SlENMOBoW5
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) October 27, 2022
یاد رہے کہ قومی ٹیم بھارت اور زمبابوے سے اپنے میچز میں بہت کم مارجن سے شکست کھانے کے بعد شدید تنقید کا شکار ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شعیب اختر کی پی سی بی اور مینجمنٹ پر شدید تنقید