(24 نیوز) راولپنڈی میں تھانہ سول لائنز کے علاقے مریڑ چوک میں ڈاکوؤں نے بینک کیش سپلائی وین کو لوٹ لیا۔
اس واقعے میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے بنک کی کیش وین سے نقدی لوٹنے کی کوشش کی تو گارڈز نے مزاحمت کی جس پر ایک گارڈ ڈاکوؤں کی گولی جبکہ دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد
ڈاکو وین عملے سے نقدی بھرے دو بیگ چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔