موسم نے کروٹ بدل لی،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Oct 28, 2022 | 18:33:PM
موسم , کروٹ,محکمہ موسمیات, پیشگوئی,اسلام آباد,خیبرپختونخوا
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم  خشک رہے گا جبکہ شمالی  علاقوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج رات  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم  خشک رہے گا ، اسلام آباد میں  موسم  خشک ، رات کے اوقات میں سرد رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ،بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا،پنجاب کے  میدانی علاقوں  میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے اوقات میں لاہور، منگلہ، سیالکوٹ ، نارووال ، ملتان ، بہاولپور اور گرد و  نواح  میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے  بیشتر   اضلاع میں موسم  خشک رہے گا ،صبح اور رات کے اوقات میں  بلوچستان کے شمالی حصوں  میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے  بیشتر   اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔