پاکستان میں حالیہ سیلاب کی پوسٹ ڈیزاسٹر ضروریات کے متعلق رپورٹ جاری، 16 ارب 26کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فوری ضرورت

Oct 28, 2022 | 18:34:PM

(24نیوز) پاکستان میں حالیہ سیلاب کی پوسٹ ڈیزاسٹر ضروریات کے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کیلئے فوری ضروریات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو فوری طور پر 16 ارب 26کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں دیگر شعبہ جات کے لئے تخمینہ جات کے مطابق ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے 4 ارب 99 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ضرورت ہے تاہم زراعت اور لائیو اسٹاک کیلئے 3 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے ۔ ہاوسنگ کیلئے 2 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی ضرورت اور سماجی تحفظ, روزگار کیلئے ایک ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ واٹر ریسورسز اینڈ ایریگیشن کیلئے 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ضروریات کا تخمینہ جبکہ صحت کیلئے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ تعلیم کیلئے فوری ضروریات کا تخمینہ 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے اور سیلاب کے باعث غربت 3.7 سے 4 فیصد بڑھ سکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلاب سے 14 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا ہے اور معاشی نقصانات کا تخمینہ 15 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔
 مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے جائیں گے جبکہ حالیہ سیلاب سے سندھ سب زیادہ سے متاثرہ صوبہ ہے اور مجموعی نقصانات میں سندھ کا حصہ تقریبا 70 فیصد بنتا ہے جس کی تعمیر نو کیلئے 7 ارب 86 کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہے ۔ 
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کیلے فوری ضروریات کا تخمینہ 2 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے جبکہ خیبر پختون خواہ کیلئے 78 کروڑ ڈالرز ضروریات کا تخمینہ اور پنجاب کیلئے ضروریات کا تخمینہ 74 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں