مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم کو ڈاکو قرار دے کرتشدد کر کے قتل کر دیا گیا 

Oct 28, 2022 | 18:58:PM

(24نیوز) کراچی مچھر کالونی میں ڈاکو قرار دیکر ٹیلی کام کمپنی کے ملازم کو تشدود کر کے قتل کر دیا گیا تاہم ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کا واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 
 ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین مقتول کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی جبکہ ویڈیوز کی مدد سے 8 افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور پتھراو¿ کرنے والے 8 افراد کے نام پتے اور دیگر معلومات حاصل کی ہیں ۔ ایس ایس پی کیماری کے مطابق گرفتار افراد کو عینی شاہد کی جانب سے بھی شناخت کرلیا گیا اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی کیماری فدا حسین نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کٹہرے تک پہنچائیں گے ۔
مقتول اسحاق کے چچا کا کہنا ہے کہ یہ لوگ روانہ کی بنیاد پر نیٹ ورک چیکنگ کے لیے گئے تھے تاہم شک کی بنیاد پر شہریوں نے پکڑ کر کے تشدود کر کے قتل کردیا ۔

مزیدخبریں