حلیم عادل شیخ کی اہلیہ کا خلع کیلئے عدالت سے رجوع

Oct 28, 2022 | 19:10:PM

(ویب ڈیسک)  پی ٹی آئی سندھ کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے مشکل وقت  میں عدالتوں اور  تھانوں کے چکر کاٹنے والی شریک حیات (بیوی) دعا بھٹو نے علیحدگی اختیار کرلی، دعا بھٹو نے اپنے شوہر حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

 پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے ملیر  کی فیملی  عدالت سے رجوع  کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

جب حلیم عادل شیخ جیل میں تھے تو دعا بھٹو نے میڈیا پر ان کا بھرپور مقدمہ لڑا اور بچے کے ہمراہ عدالتوں میں پیشیاں بھی بھگتیں۔

مزیدخبریں