وزیر اعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ کی سخت سکیورٹی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سکیورٹی سخت اور ڈرون سے مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت دی اور کہا کہ مکمل رپورٹ پر امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں،تمام متلعقہ ادارے بہترین کو آرڈینیشن سے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں ، ٹریفک جام سے بچنے کیلئے متبادل انتظامات کئے جائیں۔