وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ میں ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری

Oct 28, 2022 | 20:38:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں چار برس سے زیر التوا سبی ھرنائی سیکشن کی تین ماہ میں تکمیل کا فیصلہ کیا گیا تاہم ہرک برج کی بحالی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں نومبر میں جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ کوئٹہ کی عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے تاہم مچھ سے مسافروں کو روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچانے کےلئے انتظامات کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشدسلام خٹک کی سربراہی میں چار رکنی وفد جلد گوادر کا دور ہ کر کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ریلوے پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ بہتر انداز میں کرنے اور پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو آمدن بڑھانے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تاہم کمپنی کارکردگی بڑھانے کےلئے نوجوان ریلوے افسران اور مارکیٹ سے بھی پروفیشنل لوگوں کو نوکریاں دینے کے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ 

مزیدخبریں