ڈی ایس پی نواز رانجھا قتل کیس ،ناکافی شواہد پر 6 ملزمان بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ڈرائیور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر 6 ملزمان کو بری کردیا۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ،سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیاتھا، عدالت نے دوبارہ دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ مسلح افراد نے ڈی ایس پی نواز رانجھا اور اس کے ڈرائیو کو 2010 میں قتل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ کی اہلیہ کا خلع کیلئے عدالت سے رجوع